ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرنسی نوٹوں سے متعلق اسٹیٹ بینک کا بڑا اعلان

کرنسی نوٹوں سے متعلق اسٹیٹ بینک کا بڑا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)شہری ہوجائیں ہوشیار خبردار،  اسٹیٹ بینک نے پرانے ڈیزائن کے بڑے سائز والے کرنسی نوٹ تبدیل کرانے کی آخری مہلت سے متعلق اعلان کردیا۔

وفاقی حکومت نے گزٹ نوٹیفکیشن F.No.2(1)IF-III/2010 بتاریخ 23 دسمبر 2021 ء کے ذریعے 10، 50، 100 اور 1000 روپے کے پرانے ڈیزائن کے بڑے سائز والے کرنسی نوٹوں کے تبادلے کی آخری تاریخ ایک سال تک بڑھا دی تھی۔

پرانے ڈیزائن کے بڑے سائز والے کرنسی نوٹ رکھنے والوں کو آخری موقع دیا گیا تھا کہ وہ 31 دسمبر 2022 ء تک ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن (بی ایس سی) کے فیلڈ دفاتر پر جا کر ان نوٹوں کو تبدیل کرا لیں۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2022-12-07/news-1670399308-6485.jpg

اب ایک بار پھر زور دے کر کہا گیا ہے کہ نوٹ تبدیل کرانے کی یہ آخری تاریخ ہے، آخری تاریخ کے بعد یہ کرنسی نوٹ ایس بی پی، بی ایس سی کے کاؤنٹرز پر بھی تبدیل نہیں کرائے جا سکیں گے اور اس طرح ان کی قدروقیمت ختم ہو جائے گی۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ عوام سے درخواست ہے کہ اگر پرانے ڈیزائن کے بڑے سائز والے کرنسی نوٹ ان کے پاس ہیں تو وہ اس آخری موقع سے فائدہ اٹھائیں اور ایس بی پی، بی ایس سی کے فیلڈ دفاتر سے انہیں 31 دسمبر 2022 ء تک تبدیل کرائیں، تاکہ بچت کیے ہوئے ان نوٹوں کی قدروقیمت محفوظ بنائی جاسکے۔