عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو پرویزالہٰی کیخلاف بیان بازی سے روک دیا

عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو پرویزالہٰی کیخلاف بیان بازی سے روک دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی کیخلاف بیان بازی سے روک دیا۔

لاہور میں عمران خان سے ملاقات میں پی ٹی آئی اراکین اسمبلی نے پرویز الہیٰ اور مونس الہیٰ کے خیالات کو پارٹی پالیسی کے خلاف قراردیا اور وضاحت مانگنے کی تجویز دی۔

تحریک انصاف کے رہنماؤں نے سوال اٹھایا کہ تحریک انصاف کے واضح مؤقف کے باوجود وزیراعلیٰ پنجاب اوران کے بیٹے نے ایسا بیان کیوں دیا؟ دونوں ہمارے مؤقف کی نفی کررہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں نے اتحادیوں پرڈبل گیم کھیلنے کاالزام بھی لگادیا لیکن عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو فی الحال پرویزالہٰی کیخلاف بیان بازی سے روک دیا ہے۔

دوسری جانب وی لاگرزسے گفتگو میں سربراہ تحریک انصاف نے ہدایت کی کہ کسی اتحادی کی بات اچھی نہیں بھی لگتی تو نظرانداز کریں، حلیفوں کی ہر بات ہماری لائن لینتھ پر نہیں ہو سکتی۔