گوگل نے بڑی تبدیلی کردی

 گوگل نے بڑی تبدیلی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) سرچ کے نتائج اب کس طرح نظر آئیں گے؟ گوگل نے بڑی تبدیلی کردی۔

گوگل نے اعلان کیا ہے کہ ڈیسک ٹاپ پر گوگل سرچ کے نتائج صفحات میں تقسیم ہونے کے بجائے اب مسلسل اسکرول کی صورت میں لوڈ ہوں گے۔

یہ تبدیلی گزشتہ سال اکتوبر میں موبائل صارفین کیلئے سامنے آئی تھی جسے اب ڈیسک ٹاپ پر بھی متعارف کرادیا گیا ہے، صارفین کو سرچ کے مزید نتائج دیکھانے کے لیے see more کے بٹن پر کلک کرنے سے مزید نتائج اسکرول کی صورت میں لوڈ ہوں گے۔

گوگل کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلی سب سے پہلے امریکا میں انگریزی میں گول سرچ کرنے والے صارفین کے لیے شروع کی جا رہی ہے اور توقع ہے کہ جلد ہی اسے پاکستان سمیت دیگر ملکوں میں بھی متعارف کرادیا جائے گا۔

موبائل پر فیچر کی پسندیدگی کو دیکھتے ہوئے توقع ہے کہ وقت کے ساتھ اس میں دیگر زبانوں کو شامل کیا جائے گا، گوگل سرچ میں ہونے والی یہ تبدیلی سوشل میڈیا فیڈز کے ڈیزائن کی آئینہ دار ہے جہاں صفحے کو نیچے اسکرول کرنے پر نیا مواد مسلسل لوڈ ہوتا رہتا ہے۔

 

اس تبدیلی سے نہ صرف گوگل پر سرچنگ مزید آسان اور تیز ہوجائے گی بلکہ ویب سائٹس کے لیے سرچ رزلٹس کے پہلے صفحہ پر ہونے کی اہمیت بھی کم ہوجائے گی۔