ڈرائیور مسافر ٹرین روک کر دہی خریدنے چلا گیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Pakistan Railway
کیپشن: Pakistan Railway
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لاہور میں کاہنہ کاچھا ریلوےاسٹیشن کے قریب اسسٹنٹ ڈرائیور ٹرین روک کر دہی لینے بازار چلا گیا جبکہ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے  کہ کاہنہ کاچھا ریلوےاسٹیشن کے قریب ٹرین رکی ہوئی ہے اور اسسٹنٹ ڈرائیور کے دہی لیکر واپس آنے پر ٹرین چل پڑتی ہے ۔واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر صارفین کی جانب سے سخت ردعمل کا  اظہار کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر ریلوے محمد اعظم خان سواتی نے سوشل میڈیا پر چلنے والی ویڈیو پر ایکشن لے لیا ۔ وفاقی وزیر ریلوے محمد اعظم خان سواتی نے ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر ٹرین ڈرائیور رانا محمد شہزاد اور افتخار حسین اسسٹنٹ ڈرائیور کو معطل کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔

وفاقی وزیرریلوے کا کہنا تھا کہ  اس طرح کے واقعات مستقبل میں بھی برداشت نہیں کیے جائیں گے۔  اگر آئندہ بھی کو ئی ایسا واقعہ پیش آیاتواس کے خلاف بھی سخت ایکشن لیاجائے گا۔اعظم سواتی نے کہا پاکستان ریلوے قومی امانت ہے اس کو ذاتی مقاصد کے لیے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر