سیالکوٹ واقعہ سے انسانیت کا سر شرم سے جھک گیا، چودھری پرویزالہیٰ

Speaker Punjab Assembly Perwaiz Ellahi
کیپشن: Perwaiz Ellahi
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمر اسلم: قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالہیٰ سے سری لنکا کے اعزازی قونصل جنرل یاسین جوئیہ کی گورنر ہاؤس میں ملاقات پرویز الہی کاکہناہےکہ اسلام امن اور سلامتی کا مذہب ہے سیالکوٹ واقعہ سے انسانیت کا سر شرم سے جھک گیا سری لنکن حکومت، عوام اور سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔
قائمقام گورنر پنجاب چودھری پرویز الہیٰ نے کہاکہ سیالکوٹ واقعہ سے انسانیت کا سر شرم سے جھک گیا۔سری لنکن حکومت، عوام اور سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کرتے ہیں انھوں نے کہاکہ پنجاب حکومت مقتول کے خاندان کیلئے مالی امداد کا فوراً اعلان کرے جبکہ یاسین جوئیہ کے سری لنکن شہری کی میت کو 48 گھنٹے کے اندر انتظامات کرنے کے اقدام کو سراہتے ہیں۔

اس مشکل صورتحال میں یاسین جوئیہ نے جس جذبے سے کام کیا وہ قابل ستائش ہے جبکہ سری لنکا کے اعزازی قونصل یاسین جوئیہ نے سری لنکن حکومت اور ہائی کمیشن کی جانب سے مقتول کی میت بروقت اور اعزاز کے ساتھ بھیجنے پر پنجاب حکومت کا شکریہ ادا کیا۔