بلاول بھٹو 18 دسمبر کو لاہور میں سیاسی پنڈال سجائیں گے

بلاول بھٹو 18 دسمبر کو لاہور میں سیاسی پنڈال سجائیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعدیہ خان) پیپلز پارٹی ورکرز کنونشن 18 دسمبر کو لاہور میں ہوگا، چیئرمین بلاول بھٹو کارکنوں سے خطاب کریں گے۔

 چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو پنجاب میں سیاسی پنڈال سجائیں گے، پی پی کے مرکزی رہنماﺅں نے کارکنوں کو کنونشن میں بھرپور شرکت کی ہدایت کی ہے، کنونشن رائے ونڈ ریلوے گراﺅنڈ میں ہوگا۔

دوسری جانب سابق وزیراعظم بے نظیربھٹو شہید کی برسی کے انتظامی امور کے لئے بلاول بھٹو نے کمیٹی تشکیل دے دی ہے، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، نیئر حسین بخاری، راجہ پرویز اشرف، قائم علی شاہ، مصطفیٰ نواز کھوکھر، چودھری یاسین، مہدی شاہ، صابر بلوچ اور نجم الدین کمیٹی ممبران میں شامل ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer