حکومت کی 100 روزہ کارکردگی پر اداکار شان بھی بول پڑے

 حکومت کی 100 روزہ کارکردگی پر اداکار شان بھی بول پڑے
کیپشن: City42 - Actor Shaan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (زین مدنی) لالی وڈ انڈسٹری کی شان اداکار ہدایتکار شان شاہد نے کو حکومت کی 100 روزہ کارکردگی کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے کئی اچھے کام بند کردیئے ہیں اور یہ اچھی روایت نہیں۔

تفصیلات کے مطابق لالی وڈ انڈسٹری کی شان اداکار شان نے میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی کارکردگی غیر تسلی بخش ہے، ملک اس وقت بہت مشکل دور سے گزر رہا ہے، حکومت نے بہت سے اچھے کام بند کروادیئے ہیں اور یہ روایت اچھی نہیں کہ پچھلے کام صرف اسی لیے بند کردیئے جائیں کہ نئے کاموں کی بنیاد رکھنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابھی بہت کچھ ہونے والا ہے، عمران خان ہمارے وزیراعظم ہیں اور وہ پاکستان کو ایک اچھا ملک بنانے کیلئے دن رات محنت کررہے ہیں، عمران خان ہمیشہ کہتے ہیں کہ باہر سے فرشتے نہیں لائے جاتے بلکہ انہی لوگوں میں سے کچھ لوگوں کا انتخاب کرکے کام لیا جاتا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer