حساب کتاب بعد میں، عمران خان کی بہن علیمہ نے مہلت مانگ لی

حساب کتاب بعد میں، عمران خان کی بہن علیمہ نے مہلت مانگ لی
کیپشن: City42 - Aleema Khan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (رضوان نقوی) وزیر اعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان نے دبئی فلیٹ کی تفصیلات جمع کرانے کیلئے ایف بی آر سے 10 دسمبر تک مہلت مانگ لی۔ ایف بی آر نے دبئی فلیٹس کا ریکارڈ فراہم کرنے کیلئے نوٹس جاری کر رکھا تھا۔

 ذرائع کے مطابق علیمہ خان سال 2001 میں ٹیکس نیٹ میں شامل ہوئی تھیں۔ علیمہ خان نے دبئی میں خریدے گئے فلیٹ اپنے اثاثہ جات میں ظاہر نہیں کیے تھے۔ ان کے وکیل نے دبئی فلیٹ کی مکمل تفصیلات جمع کرانے کیلئے ایف بی آر سے 10 دسمبر تک مہلت مانگ لی۔

ذرائع کے مطابق علیمہ خان نے اپنے اثاثہ جات میں ڈیفنس وائے بلاک میں ایک کنال کا گھر ظاہر کر رکھا ہے ۔ جس کی مالیت 9 لاکھ 50 ہزار روپے ظاہر کی گئی ہے- علیمہ خان نے بھکر اور خانیوال میں وراثتی زرعی اراضی اور زمان پارک میں وراثتی گھر بھی اثاثہ جات میں ظاہر کر رکھا ہے۔ علیمہ خان نے اثاثہ جات میں2004ءماڈل لینڈ کروزر اور15 لاکھ روپے مالیت کا فرنیچر بھی ظاہر کر رکھا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer