سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کرنا میرے لیے باعثِ اعزاز ہے۔
ولی عہد سعودی عرب محمد بن سلمان اور ترک صدر رجب طیب اردوان کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے، تین برادر ممالک ایمان، دوستی اور امن و سلامتی کے مشترکہ عزم کے رشتے میں متحد ہیں۔ حرمین شریفین کے سائے میں ہونے والا یہ تاریخی معاہدہ آنے والی نسلوں کے لیے امن کی ڈھال ثابت ہو ۔ انہوں نے کہا کہ معاہدہ تینوں برادر ممالک اور امت مسلمہ کے لیے خوشحالی کا باعث بنے گا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی انتھک کوششوں اور بھرپور کردار پر خصوصی خراج تحسین پیش کرتا ہوں، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی محنت اور لگن نے اس عظیم مقصد میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ مکہ دفاعی معاہدہ امن، سلامتی اور مشترکہ تعاون کے عزم کا مظہر ہے۔