ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ٹریفک پولیس محفوظ سفر اور منظم ٹریفک کلچر کے فروغ کے لیے متحرک

لاہور ٹریفک پولیس محفوظ سفر اور منظم ٹریفک کلچر کے فروغ کے لیے متحرک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 فاران یامین: لاہور ٹریفک پولیس نے حادثات میں کمی اور ٹریفک نظم و ضبط بہتر بنانے کے لیے ہنگامی اقدامات تیز کر د ئیے ہیں۔

 ہیلمٹ اور لین لائن کی پابندی کے ساتھ موٹر سائیکل سواروں کو سائیڈ ویو مررز کے لازمی استعمال سے متعلق خصوصی آگاہی مہم بھی شروع کر دی گئی ہے۔

سی ٹی او لاہور نے تمام سرکل افسران کو موٹر سائیکل سواروں کو سائیڈ ویو مررز کے استعمال سمیت محفوظ ڈرائیونگ کے حوالے سے بریفنگ اور ایجوکیشن دینے کی ہدایت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ محفوظ سفر کے لیے موٹر سائیکل سوار سائیڈ ویو مررز کا لازمی استعمال یقینی بنائیں۔

سی ٹی او لاہور کے مطابق لاہور میں 82 لاکھ رجسٹرڈ گاڑیوں میں 61 لاکھ سے زائد موٹر سائیکلیں شامل ہیں، جبکہ ایکسیڈنٹ رپورٹ کے مطابق 70 فیصد جانی حادثات میں بلاواسطہ یا بالواسطہ موٹر سائیکل سواروں کی جان گئی۔

سی ٹی او لاہور نے موٹر سائیکل مینوفیکچررز کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات بھی کی، جس میں سائیڈ ویو مررز کی بہتری اور آسان تبدیلی سے متعلق تجاویز پیش کی گئیں۔ موٹر سائیکل کمپنیوں کو ڈیٹیچ ایبل سائیڈ ویو مررز متعارف کرانے کی سفارش کی گئی۔

سی ٹی او کے مطابق ڈیٹیچ ایبل مررز کا فائدہ یہ ہوگا کہ ٹوٹنے کی صورت میں مکمل راڈ تبدیل کرنے کے بجائے صرف شیشہ تبدیل کیا جا سکے گا، جس سے شہریوں کو سائیڈ ویو مررز کی آسان اور کم لاگت تبدیلی کی سہولت ملے گی۔