سٹی 42: کہیں موسم گرم تو کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی
آج رات موسم کی صورتحال کے مطابق ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اورشدید حبس برقرار رہنے کا امکان ہے ۔تاہم شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد،بالائی خیبر پختونخواہ اورکشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت کے مطابق دالبندین ،نوکنڈی 44، سبی 43 ، دادو اور بھکر میں 42 سینٹی گریڈ رہا
جمعہ کے روز موسم کی صورتحال کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے تاہم صبح /رات کے اوقات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنےکے علاوہ چند مقا ات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان تاہم دیر، سوات، بونیر، شانگلہ،کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، پشاور،نوشہرہ، مردان،مالاکنڈ ، خیبر،مہمند،باجوڑ، اورکزئی،کوہاٹ، کرم اورہنگومیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع کی جارہی ہے
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہےتاہم شام/رات میں راولپنڈی، مری، گلیات، گجرات،گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال ،لاہور،شیخوپورہ، جہلم، اٹک، چکوال، خوشاب اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے اسی طرح بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے سندھے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور حبس رہنے کا امکان ہے تاہم کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے
کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے