ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے 250 کارکنوں کی بازیابی کی درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کرکے درخواست کو سماعت کے لئے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔
جسٹس خالد اسحاق نے پی ٹی آئی کے اکمل خان کی درخواست پر بطور اعتراض کیس سماعت کی، پنجاب حکومت کی جانب سے اسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل محمد فرخ خان لودھی پیش ہوئے ،، درخواست گزار کے وکیل نے گرفتار کارکنوں کی لسٹ فراہم کی ، اسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل محمد فرخ خان لودھی نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض اٹھایا ،،درخواست میں حکومت پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی کال پر احتجاج کیلئے مہم چلا رہے ہیں ،پولیس نے دو بار گھر پر ریڈ کیا اور توڑ پھوڑ کی ،درخواست گزار کے بھائی سمیت 250 کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا ،احتجاج سے روکنا آئین میں دیئے گئے بنیادی حقوق کے خلاف ہے ، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پی ٹی آئی کے 250 مغوی کارکنوں کی بازیابی کا حکم دے ۔