مہوش حیات کی جڑواں بہن؟ تصاویر دیکھ کر مداح چونک گئے

Mehwish Hayat duplicate
کیپشن: Mehwish Hayat
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کی ہمشکل کی تصاویر سامنےآئیں ہیں، تصاویر وائرل ہونے پر مداح بھی حیران رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی خوبرو اداکارہ و ماڈل اور صدارتی ایوارڈ یافتہ معروف  اداکارہ مہوش حیات کے مداح نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ممالک میں بھی موجود ہیں، اداکارہ نے ڈارمہ اور فلم انڈسڑی میں باکمال اداکاری کرتے اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا جس کے باعث ڈرامہ ہو یا فلمی سکرین لوگوں کی بڑی تعداد ان کی اداکاری کو دیکھنے کے لئے بے چین نظر آتی ہے۔

 اداکارہ کی ہم شکل کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہورہے ہیں، تصاویر سامنے آنے پر مداح بھی حیران رہ گئے،معروف بالی ووڈ اداکارہ چترانگدا سنگھ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مہوش حیات کی ہمشکل قرار دیا جارہا ہے۔

اپنے حالیہ انٹرویو میں اداکارہ چترانگدا سنگھ نے مہوش حیات کی ہمشکل قرار دیے جانے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے انسٹاگرام پر بہت سے لوگ ٹیگ کرکے کہتے ہیں کہ میں پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کی ہمشکل ہوں۔کچھ لوگ تو یہ سوال بھی کرتے ہیں کہ ہم جڑواں بہنیں تو نہیں ہیں۔

چترانگدا سنگھ کا کہناتھا کہ مہوش حیات سے کافی زیادہ مماثلت رکھتی ہوں اور اس حوالے سے میں صرف یہ کہنا چاہوں گی کہ ہم دونوں بہت دلکش خواتین ہیں۔میں نے ابھی تک سیریز مس مارول میں مہوش حیات کا کام نہیں دیکھا لیکن وہ بہت خوبصورت اور پیاری ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer