پی ٹی آئی کا فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

Fawad Chaudhry
کیپشن: Fawad Chaudhry
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی نے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ یوم عاشور کے بعد چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت پی ٹی آئی کے فنڈنگ کے معاملے کو لے کر پاگل  ہوگئی ہے، 13 اکاؤنٹس میں ہمارے لوگوں کو 2 کروڑ روپےمنتقل ہوئے، بڑھا چڑھا کر اس رقم کو اربوں روپے بتایا جا رہا ہے، پی ٹی آئی کے 4 ملازمین کو ایف آئی اے نے بلایا ہے، الیکشن کمیشن کو یہ اکاؤنٹس کی تفصیلات دی گئیں، یہ فنڈنگ2012 میں  ہوئی، 2013 کے الیکشن میں ہمارے رہنماؤں کو 20،25 لاکھ روپے بھیجے گئے۔تمام اکاؤنٹس میں مین اکاؤنٹ سے پیسہ ٹرانسفر کیا گیا۔ 

انہوں نے کہا کہ کس مائی کے لعل میں جرات نہیں ہے کہ عمران خان کو نااہل کرے، ان کے بغیر پاکستان کی سیاست ہی نہیں، عمران خان کے مقابلے میں سارے جوکر اکٹھے ہو گئے،  ہم نے آخری مرحلے کی تیاری کرلی ہے، ہم انہیں انتخابات سے بھاگنے نہیں دیں گے۔

فواد چودھری نے کہا کہ الیکشن کمیشن پی ڈی ایم کا ذیلی ادارہ بن گیا، الیکشن کمیشن نہ صرف جانبدار ہے بلکہ یہ ملا ہوا ہے، سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کوساری جماعتوں کے اکاونٹس پر اکٹھا فیصلہ کرنے کا حکم دیا، فنڈنگ آڈٹ قانوناً ہر سال ہونا ہے، کیسے پیسے اکٹھے کیے اور خرچ کیے۔