فواد صاحب اوقات تک نہ جائیں تو بہتر ہوگا: مریم اورنگزیب

Maryam Aurangzeb
کیپشن: Maryam Aurangzeb
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ آ چکا ہے، اب قانون کے مطابق عملدرآمد ہو رہا ہے، پی ٹی آئی نے آٹھ سال میں ایک روپے اور ایک اکاؤنٹ کا حساب نہیں دیا اب انہیں کسی قسم کا جواب دینے کی ضرورت نہیں  ہے.

مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی پولیٹیکل پارٹی آرڈر 2002ء کے تحت فارن ایڈڈ پارٹی ڈکلئیرڈ ہوچکی ہے،  الیکشن کمیشن کے فیصلے کے تحت عمران صاحب نے پانچ سال قبل جھوٹا حلف نامہ جمع کرایا۔ پی ٹی آئی 8 سال میں 11 مرتبہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا دروازہ کھٹکھٹا چکے ہیں اور 9 بار وکیل بدل چکے ہیں، انہوں ںے 50 مرتبہ سماعت کو ملتوی کرایا اور 11 پٹیشنز ہائی کورٹس میں دائر کیں ۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ اب فارن ایجنٹ عمران خان اور فارن ایڈڈ پارٹی پی ٹی آئی پر قانون کے دروازے بند ہوچکے ہیں، ان کا جھوٹ، فراڈ اور تماشا ختم ہوچکا ، آج یہ لوگ جو باتیں کر رہے ہیں انہیں یہ باتیں آٹھ سال کے دوران الیکشن کمیشن میں کرنی تھیں۔

مریم نواز نے پی ٹی آئی رہنما فواد چوھری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ فواد صاحب ! احتیاط اچھی چیز ہے، اوقات تک نہ جائیں تو آپ کے لیے بہتر ہوگا۔