ویب ڈیسک: گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کوروناوائرس سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔
نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ پاکستان کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید 644 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 22 ہزار 126 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں مثبت کیسز کی شرح 2.91 فی صد رہی۔
ہیلتھ انسٹیٹیوٹ کے مطابق کووِڈ نائنٹین سے ہونے والے انفیکشن کے باعث ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں داخل 170 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، جنھیں انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔
COVID-19 Statistics 07 August 2022
— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) August 7, 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 22,126
Positive Cases: 644
Positivity %: 2.91%
Deaths: 00
Patients on Critical Care: 170
واضح رہے کہ پاکستان میں مجموعی طور پر اب تک 15 لاکھ 58 ہزار 819 کرونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، جب کہ مجموعی اموات کی تعداد 30 ہزار 505 ہو چکی ہے۔