ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رکن قومی اسمبلی کی گاڑی پر فائرنگ,چار افراد ہلاک

file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:لوئر دیر میں رکن صوبائی اسمبلی ملک لیاقت کے قافلے پر فائرنگ ہوئی ہے۔ 

پولیس کے مطابق فائرنگ سے چار افراد افراد جاں بحق اور ایم پی اے سمیت تین فراد زخمی ہو گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق ملک لیاقت کی حالت تشویش ناک ہے انہیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے ملک لیاقت اور ساتھیوں پر حملےکا نوٹس لیتے ہوئے پولیس حکام کو ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہیں۔

انہوں نے شہادتوں پر اظہار افسوس جب کہ زخمی ایم پی اے اور دیگر ساتھیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ہے۔