(مانیٹرنگ ڈیسک) روسی کار مکینک نے ہیڈ لائٹ سے آگ کے شعلے برساتی ڈریگون کار تیار کرلی، گاڑی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق ایک روسی کار مکینک کاروں کو مختلف شکلوں میں تبدیل کرنے کا جنون کی حد تک شوق ہے، اس نے ایک ہوٹ روڈ (پرانی کلاسیک کار) میں اس طرح تبدیلی کی ہے کہ اس کی ہیڈ لائٹس سے آگ کے شعلے کئی میٹر تک آگے کی طرف شوٹ کیے جاسکتے ہیں۔
وہان میکلیان اس سے قبل کاروں میں کئی تبدیلیاں کرچکا ہے جن میں ایک کار کو اس نے ٹائر کے بجائے آٹھ ٹانگوں پر چلانا بھی شامل ہے۔
اس کا کہنا ہے کہ اس نے ایک واز 2016 زیخولی جسے عام طور پر لاڈا 1600 کہا جاتا ہے اسے اس نے شعلہ برساتی ڈریگون کار بنادیا۔
میکلیان نے ریڈیٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کار کی ہیڈلائٹ سے آگ کے شعلے جیٹ فائر کی طرح بیس فٹ تک پہنچ رہے ہیں۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ اس حوالے سے مزید نئے منصوبے بنارہا ہے۔