سٹی 42: کورونا وباء کی چوتھی لہر ، تعلیمی ادارے کھلے رکھنےپر اتفاق، پنجاب حکومت نے محکمہ صحت کی تعلیمی ادارے پھر سے بند کرنے کی تجویز مسترد کردی۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت کی جانب سے پنجاب کے تعلیمی ادارے بند کرنے کی تجویز دی گئی تھی جس کو حکومت نےمسترد کردیا جبکہ این سی او سی سے مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ کیاگیا ہے، محکمہ صحت کی جانب سے کورونا کےپھیلاؤ کی شرح کو مدنظر رکھ کرتعلیمی اداروں کھولنے کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست کی تھی۔
واضح رہےچند روز قبل ہونیوالے بین الصوبائی وزرائے تعلیم اجلاس میں ا تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا،تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز پر عمل کے لیے مختلف آپشنز پرغور کیا گیا تھا۔ جس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے جبکہ مستقبل میں تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم 18 سال سے زائد عمر کے طلباء کی ویکسنی نیشن لازمی کراوئی جائے گی،دوسری جانب ویکسی نیشن نہ کروانے والے سرکاری ونجی سکولوں و کالجز کے اساتذہ کےخلاف تادیبی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔یادرہے کہ حکومت کی جانب سے اساتذہ کو 15 اگست تک ویکسی نیشن کروانے کی ڈیڈ لائن پہلے ہی دی جاچکی ہے ،مقررہ تاریخ تک ویکسی نیشن نہ کروانے والے اساتذہ کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی، این سی او سی کے تحت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا آئندہ اجلاس 25 اگست کو ہوگا۔