کورونا وائرس:قومی ویمن سکواش ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا

کورونا وائرس:قومی ویمن سکواش ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ایس علی : پاکستان سکواش فیڈریشن نےعدم تیاری کے باعث ورلڈ ویمنزٹیم سکواش چیمئن شپ میں حصہ نہ لینےکا فیصلہ کرلیا۔


پاکستان ویمنزسکواش ٹیم ملائشیا میں 15 سے20 دسمبرتک شیڈول ورلڈ ویمنز ٹیم سکواش چیمیئن شپ میں حصہ نہیں لےگی،ایونٹ میں رجسٹریشن کرانے کےلیےڈیڈ لائن 15 اگست ہےتاہم پاکستان اسکواش فیڈریشن نے رجسٹریشن نہ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان سکواش فیڈریشن کےمطابق ایونٹ میں شرکت نہ کرنےکا فیصلہ کمیٹی نےکیا ہے،کوویڈ 19 کی وجہ سے سکواش کی سرگرمیاں تعطل کا شکارہیں،کونٹیکٹ سپورٹس ہونےکی وجہ سےسرگرمیاں جلد شروع ہونےکا امکان بھی نہیں،ترجمان کےمطابق ‏تیاری نہ ہونےکی وجہ سے ورلڈ چیمپئین شپ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،سکواش کےکھلاڑی فزیکل فٹنس پر توجہ مرکوز کیےہوئے ہیں،کھلاڑیوں اورکوچز کے لیےآن لائن سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا گیا،اجازت ملنےکے بعد کھلاڑی بھرپور تیاری کےساتھ بین الاقوامی ایونٹس میں شریک ہوں گے۔

  خیال رہے ملک میں کورونا سے مزید 15 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 6045 ہوگئی ہے جب کہ مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 282350 تک جاپہنچی ہے۔اب تک پنجاب میں 2162 ، سندھ میں 2250 اور خیبر پختونخوا میں 1219 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ اسلام آباد میں 167، بلوچستان میں 137 ، گلگت بلتستان میں 55 اور آزاد کشمیر میں 55 افراد کا انتقال ہوا ہے۔

یاد رہے وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں ہونے والے قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ملک بھر میں ایس او پیز کے تحت ریسٹورنٹ ،کیفیز، تھیٹرز اور سینما ہالز 10 اگست سے کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔اجلاس کے بعد وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے بریفنگ میں بتایا کہ شادی ہالز اور تعلیمی ادارے 15 ستمبر سے کھولے جا سکیں گے۔اسدعمر نے بتایا کہ سیاحتی مقامات پر ہوٹلز کو 8 اگست کو کھول دیاجائے گا، پبلک پوائنٹس، سنیماز اور تھیٹرز کو پیر 10 اگست سےکھول دیاجائےگا، تماشائیوں کے بغیر کھیل کی اجازت ہوگی، 10 اگست سے جِمز کو بھی کھولنے کی اجازت ہوگی۔


Azhar Thiraj

Senior Content Writer