ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عثمان بزدار کا موجودہ حکومت کو ملکی تاریخ کی شفاف ترین حکومت قرار دینے کا دعویٰ

عثمان بزدار کا موجودہ حکومت کو ملکی تاریخ کی شفاف ترین حکومت قرار دینے کا دعویٰ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کبھی غلط کام کیا نہ کسی کو کرنے دوں گا، تنقید کی پرواہ کئے بغیر عوامی خدمت جاری رہے گی، وزیر اعلیٰ  پنجاب عثمان بزدار  نے موجودہ حکومت کو ملکی تاریخ کی شفاف ترین حکومت قرار دینے کا دعویٰ  کردیا۔

 

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ الزامات کی سیاست کرنے والے ناکامی کا سامنا کریں گے، عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان بن کر رہے گا۔

 

دوسری جانب عثمان بزدار کے استعفیٰ کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع  کرا دی گئی ہے، قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی۔  قرارداد میں کہا گیا کہ عثمان بزدار پر شراب کا غیر قانونی لائسنس جاری کرنے اور کرپشن کے الزامات ہیں نیب کی جاری چارج شیٹ میں عثمان بزدار کو نیب نے طلب کیا ہے۔ عثمان بزدار پر سنگین الزامات عائد کئے ہیں۔

قرارداد  میں مطالبہ کہا گیا کہ  عثمان بزدار عہدے سے فوری مستعفی ہو جائیں، ان پر لگنے والے کروڑوں روپے کرپشن کے الزامات کا حساب دیں۔

واضح رہے کہ  قومی احتساب بیورو (نیب)  نے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کو  12 اگست کو  طلب کرلیا ہے،  وزیر اعلی پنجاب کو غیر قانونی طور پر شراب لائسنس کا اجرا کرنے پر طلب کیا گیا ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer