ارطغرل غازی کی اصلاحان خاتون کےڈانس کی ویڈیو وائرل

ارطغرل غازی کی اصلاحان خاتون کےڈانس کی ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)مقبول ترین ترک ڈرامہ سیریل '   ارطغرل غازی'  پاکستان میں بے حد پسند کیا جا رہا ہے،’ ارطغرل غازی‘ میں  اصلاحان خاتون کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ گلسم علی کے ڈانس کی ویڈیو نے مداحوں کے دل جیت لئے، سوشل میڈیا پر اداکارہ نے ویڈیو وائرل کی۔

تفصیلات کے مطابق ترکی کے ڈرامے ارطغرل غازی نے اپنی دھاک بیٹھائی ہوئی ہے، دنیا بھر میں اس ڈرامے کو سب سے زیادہ پاکستان میں دیکھا جا چکا ہے، اس ڈرامے میں مرکزی کردار ارطغرل غازی اور حلیمہ سلطان نے ادا کیا ہے جبکہ دیگر اداکار بھی زبردست کردار ادا کر چکے ہیں۔انہی میں سے ایک اداکارہ گلسم علی (جو ڈرامے میں اصلاحان خاتون کا کردار ادا کررہیں ہیں، اداکارہ نے ایک پارٹی میں رقص کیا جس کی ویڈیو انہوں نے انسٹاگرام پر شئیر کی۔

ترک اداکارہ گلسم علی کےڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے سے مداحوں نے خوب پسند کیا، خوبصورت انداز میں رقص کرتے اپنے چاہنے والوں کے دل جیت لئے۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کمنٹس کا سلسلہ تاحال جاری ہے،اپنی نئی ڈانس ویڈیو میں اداکارہ ترکش گانے پر رقص کرتی نظر آرہی ہیں۔

ترک اداکارہ گلسم علی روس میں پیدا ہوئیں ، جہاں بلغاریہ میں ترک اقلیت رہتی ہے ،گلسم علی سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں جس کی وجہ سے مداح ان کی تصاویر دیکھنے کے لئے بے چین نظر آتے ہیں،اداکاری سے قبل  انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی تصاویر سےمقبولیت حاصل کی ہے۔ اداکارہ نےنومبر 2013 میں اپنے انسٹاگرام پیج پر اپنی تصاویر پوسٹ کرنا شروع کیں اور ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 828،000 سے زیادہ فالوورز موجود ہیں۔

View this post on Instagram

???? Hayırlı Günler - - #dirilişertuğrul #aslıhanhatun #gülsimali #gafc

A post shared by Gülsim Ali ☘️ (@gyulsim_fp) on

واضح رہے کہ ڈرامے میں  حلیمہ سلطان کا مرکزی کردار ادا کرنے والی  تُرک اداکارہ  اسراء بلجیک  پاکستان میں کیوموبائل کمپنی کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر ہوچکی ہیں،اس کے علاوہ جازموبائل کمپنی نے بھی اپنابرانڈ ایمبیسیڈر مقرر کرلیا اب وہ چہ مگوئیاں ہورہی ہیں کہ وہ جلد پشاور زلمی کو جوائن کرنے والی ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer