(درنایاب)غیر قانونی رہائشی سکیموں کے سبب ایل ڈی اے نے شہر میں بڑھتے ہوئے بے ہنگم پھیلاؤ کو روکنے کیلئے اقدامات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
شہرکا بے ترتیب پھیلاؤ روکنے کیلئے مختلف تجاویز پر غور شروع کردیا گیا، ایل ڈی اے گورننگ باڈی اجلاس میں کنٹرولڈ ایریا کے اندرنئی رہائشی سکیموں کی منظوری پر پابندی، رنگ روڈ تک کی نئی حد بندی مقرر کرنے اور حد بندی کے باہر کسی سکیم کی منظوری نہ دینے کی تجاویز بھی زیر غور آئیں۔
ذرائع کے مطابق وائس چیئرمین ایل ڈی اے کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز پر گورننگ باڈی ممبران نے سوچ بچار کے لئے وقت مانگا ہے، پیش کی جانے والی تجاویز میں زمینی پھیلاؤ کی بجائے ہائی رائز بلڈنگز کو فروغ دیئے جانے کی تجاویز بھی شامل ہیں۔