اسرار خان: لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 298 ٹریفک حادثات میں ایک لڑکی سمیت 2 افراد جاں بحق اور 357 زخمی ہوئے ہیں ، حادثات ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق لاہور میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ بدستور جاری ہے،گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں 298 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے ہیں جسکے نتیجے میں 20 سالہ لڑکی سمیت 2 افراد جاں بحق اور 357 زخمی ہوئےہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ143 شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیاہے جبکہ214 معمولی زخمیوں کو موقع پر طبی امدادفراہم کی گئی،حادثات ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ہیں۔