ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: بارشوں کا سلسلہ جاری،ٹریفک پولیس پنجاب کا ٹریفک روانی یقینی بنانےکا حکم

لاہور: بارشوں کا سلسلہ جاری،ٹریفک پولیس پنجاب کا ٹریفک روانی یقینی بنانےکا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: پنجاب بھر میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ٹریفک پولیس پنجاب کے حکام نےتمام سی ٹی اوز اور ڈی ٹی اوز   کو ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔

  ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیرنے تمام سی ٹی اوز اور ڈی ٹی اوز دوران بارش ٹریفک روانی کو یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ سپروائزری اور فیلڈ سٹاف مل کر شہریوں کی مدد کیلئے متحرک رہیں۔

اُنہوں نےلفٹر بریک ڈاؤن سروسز کو فیلڈ میں رکھنے کا حکم دیتے ہوئے فیلڈ سٹاف کو چھتری برساتی کا استعمال کرتے ہوئے خود کو محفوظ رکھنے کی ہدایت بھی دی ہےاور ٹریفک کی روانی کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لانے کا بھی کہا ہے۔

علاوہ ازیں ڈی آئی جی ٹریفک وقاص نذیر نےموسم کے پیش نظر شہریوں سےغیر ضروری سفر سے اجتناب کرنے کی اپیل کی ہے۔