ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیسکو کا ترسیلی نظام متاثر بیشتر فیڈرزٹرپ کرگئے، بجلی کی فراہمی معطل

لیسکو کا ترسیلی نظام متاثر بیشتر فیڈرزٹرپ کرگئے، بجلی کی فراہمی معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد سپرا: شہر میں ہونیوالی بارش سے لیسکو کا ترسیلی نظام متاثر ہونے لگاکمپنی کے 100 سے زائد فیڈرز پر ٹرپنگ سے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  لسیکو کےسسٹم میں فنی و تکنیکی خرابیاں پیدا ہونے کی وجہ سے بجلی کی سپلائی بند ہوئی ہے،شہر کے بعض علاقوں میں ٹرانسفارمرز میں خرابیاں پیدا ہونے سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

وقفے وقفے سے ہونیوالی بارش کی وجہ سے انفرادی شکایات میں اضافہ ہو گیاہے جبکہ100 سے زائد فیڈرز پر ٹرپنگ کی وجہ سے شہر کے بیشتر علاقوں میں بجلی غائب ہے۔

دوسری جانب بارش کی وجہ سے لیسکو کے لائن سٹاف کو مرمتی کام کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔