ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیز ٹو میں بھرتی، 12 ہزار سکول ٹیچر انٹرز تنخواہوں سے محروم

فیز ٹو میں بھرتی، 12 ہزار سکول ٹیچر انٹرز تنخواہوں سے محروم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنیدریاض: لاہور میں فیز ٹو میں بھرتی ہونیوالے 12 ہزار سکول ٹیچر انٹرزتاحال تنخواہوں سے محروم ہیں،اساتذہ کو ایک ماہ مکمل ہونے کے باوجو د تنخواہیں نہیں مل سکیں جسکے باعث ٹیچرز کو پریشانی کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں فیز ٹو کے 424 عارضی اساتذہ تنخواہوں سے محروم ہیں، سکول ٹیچرز انٹرنز کی بھرتی 24 فروری 2026 سے کی گئی تھی جن کا ایک ماہ کا کنٹریکٹ مکمل ہونے کےباوجود تنخواہیں نہیں مل سکیں۔

عارضی اساتذہ کا کہناہے کہ بمشکل 3 ماہ کا کنٹریکٹ دیا گیا ہےقلیل مدت کنٹریکٹ میں بھی تنخواہیں التواء کا شکار ہیں جسکی وجہ سے مالی مشکلات کا سامناکرنا پڑ رہا ہے۔

دوسری جانب ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کے حکام نے بتایا کہ ایک سے دو روز تک ایس ٹی آئیز کو تنخواہیں جاری ہوجائیں گی۔