ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مختلف کمپنیوں نے ڈبل روٹی کی قیمت میں اضافہ کردیا

 مختلف کمپنیوں نے ڈبل روٹی کی قیمت میں اضافہ کردیا
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان ابدالی:شہر کی اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کا رجحان بدستور برقرار ہے، جہاں مختلف اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

مختلف کمپنیوں کی جانب سے ڈبل روٹی کی قیمت میں 10 روپے اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کے بعد سمال بریڈ کی قیمت 110 سے بڑھ کر 120 روپے، میڈیم بریڈ 150 سے بڑھ کر 160 روپے جبکہ لارج بریڈ 210 سے بڑھ کر 220 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب کراچی گھی مینوفیکچررز نے بھی گھی اور آئل کی قیمتوں میں 10 روپے اضافہ کر دیا ہے، جس کے بعد درجہ سوئم گھی اور آئل کی قیمت 470 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگائی پر قابو پانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔