ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کاہنہ سے ائیر ٹکٹنگ کا کاروبار کرنے والا تاجر مبینہ اغواء، مقدمہ درج

 کاہنہ سے ائیر ٹکٹنگ کا کاروبار کرنے والا تاجر مبینہ اغواء، مقدمہ درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری: لاہور کے علاقے کاہنہ میں ائیر ٹکٹنگ کا کاروبار کرنے والے  تاجر کےمبینہ اغواءکا مقدمہ درج کرلیا گیا، مبینہ اغوا ء کار ایلیٹ فورس کی یونیفارم میں ملبوس تھے مبینہ طور پر گھرسے لاکھوں روپے نقدی سمیت دیگر قیمتی اشیاء بھی لے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ائیر ٹکٹنگ کا کاروبار کرنیوالے تاجر سید منصور حسن رضوی کے اغواء کا مقدمہ اہلیہ کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے ۔ایف آئی آر متن کے مطابق مبینہ اغواء کار ایلیٹ فورس کی یونیفارم میں ملبوس7  اور سادہ کپڑوں میں 3 افراد گھر میں داخل ہوئے۔

مبینہ اغواء کار تاجر سید منصور حسن کو زبردستی گاڑی میں بٹھا کر لے گئے جبکہ ملزمان گھر سے مبینہ طور پر لاکھوں روپے نقدی سمیت دیگرقیمتی اشیابھی ساتھ لے گئے،ملزمان کے گھر کی دہلیز تک آنے کی کلوز سرکٹ فوٹیج بھی سامنے آئی  ہے۔

پولیس کے مطابق معاملے کی تفتیش جاری ہے قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔