ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہورمیں عوامی رکشہ یونین کا ایل پی جی پر ناجائزہ منافع کمانے والوں کے خلاف احتجاج

لاہورمیں عوامی رکشہ یونین کا ایل پی جی پر ناجائزہ منافع کمانے والوں کے خلاف احتجاج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ابوبکر ارشد: لاہور میں عوامی رکشہ یونین نے ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ اور ناجائزہ منافع خوروں کے خلاف احتجاج کیا ، مظاہرین نےایل پی جی کی سرکاری قیمتوں پر فروخت کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق عوامی رکشہ یونین کےاحتجاجی مظاہرے کی قیادت مرکزی چئیرمین مجید غوری نے کی ، احتجاج میں رکشہ ڈرائیورز کثیر تعداد شریک تھے۔

مظاہرین سے خطاب میں مرکزی چئیرمین عوامی رکشہ یونین  مجید غوری نے کہا کہ ایل پی جی گیس 304کی بجائے 520روپے میں مل رہی ہے،اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں 150فیصد اضافہ ہو چکاہے، ایل پی جی کی سرکاری قیمتوں پر فروخت کو یقینی بنانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ انتظامیہ ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ کا نوٹس لیتے ہوئے ایل پی جی کی قیمت سرکاری نرخ کے مطابق مقرر کرے۔