ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انٹربینک میں ڈالر مہنگا، اوپن مارکیٹ میں سستا ہوگیا

 انٹربینک میں ڈالر مہنگا، اوپن مارکیٹ میں سستا ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : انٹربینک میں مہنگا ہونے کے بعد اوپب مارکیٹ میں ڈالر سستا ہوگیا ۔ 

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 10 پیسے مہنگا ہوگیا ، انٹربینک میں امریکی ڈالر 280.47 روپے سے بڑھ کر 280.57 روپے پر بند ہوا ۔ 

ماہرین کا کہنا ہےکہ درآمدی بل اور دیگر ادائیگوں کی وجہ سے ڈالر کی مانگ دیکھی گئی ۔ 

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر1 پیسے کم ہوکر 281.96 روپے کا ہوگیا ۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 24 پیسے مہنگا ہوکر 309.09 روپے، جبکہ برطانوی پاؤنڈ  71 پیسے کمی کے بعد 363.15 روپے پر آگیا۔ اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم 76.73 روپے، سعودی ریال 74.96 روپے پر ہی برقرار رہا ۔