جنید ریاض: شہرمیں اہم شاہراؤں پرقائم سکولوں کےباہرٹریفک حادثات میں اضافہ، شہرمیں سکولوں کےباہربچوں کوٹریفک حادثات سےبچانےکیلئےزبیراکراسنگ بنانےکاآغاز کردیا گیا۔
پرنسپل رانا عطامحمدکا کہنا تھا کہ شہریوں کوآگاہی نہ ہونےکیوجہ سےسال 2024میں سکولوں کےباہرحادثات بڑھ گئےتھے،حادثات بڑھنےسےبچانےکیلئےزبیراکراسنگ بناناضروری قراردیاگیا۔
ایجوکیشن اتھارٹی نےاہم شاہراؤں پرموجود10سکولوں کےباہرزبیراکراسنگ بنانےکاحکم دیا، 10روزمیں مین شاہراؤں پرموجودسکولوں کےمرکزی گیٹ پرزبیراکراسنگ بنائی جائےگی۔
زبیراکراسنگ بنانے کے ساتھ چھٹی کےوقت بچوں کوسٹرک پارکروانےکیلئے1 ٹیچرکولازمی تعینات ہوگا۔
ایجوکیشن اتھارٹی کا کہنا تھا کہ 10روزمیں احکامات پرعملدرآمدنہ کرنیوالےسکول سربراہان کیخلاف سخت کارروائی کیجائےگی، پرنسپل راناعطامحمد نے کہا زبیراکراسنگ بنانےسےسکولوں کےباہرحادثات میں کمی ہوگی ۔