کومل اسلم : ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے۔
شہر لاہور میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہونے سے موجودہ درجہ حرارت 30ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق شہر میں تین کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 38 فیصد ہے۔آج شہر کا مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے تاہم 24گھنٹےکےدوران بارش کے کوئی امکانات نہیں ہیں جبکہ آئندہ ہفتے میں شہر میں ہلکی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
فضائی آلودگی کے حوالے سے لاہور کی صورتحال تشویش کا باعث ہےکیونکہ شہر میں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 158ریکارڈ کی گئی ہے۔
شہر کا فضائی معیار اے کیو آئی کے مطابق تسلی بخش قرار دیا گیا ہے تاہم لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر جبکہ پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں 5 نمبر پر موجود ہے۔ ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 84 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی جارہی ہے۔
گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث محکمہ موسمیات نے شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔ انہیں دن کے گرم اوقات میں غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلنے، پانی، لیموں پانی اور مشروبات کا زیادہ استعمال کرنے، ہلکے، سوتی اور کھلے کپڑے پہننے کی سفارش کی گئی ہے۔ ساتھ ہی سر کو ڈھانپ کر رکھنے اور چھتری یا ٹوپی کا استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔