چیف جسٹس کو استعفیٰ دینا چاہیے ،مریم اورنگزیب

 چیف جسٹس کو استعفیٰ دینا چاہیے ،مریم اورنگزیب
کیپشن: Maryam Aurangzeb, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر رہنما اور وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہےکہ چیف جسٹس کو استعفی دینا چاہیے ،  چیف جسٹس پاکستان متنازع ہوگئے ہیں استعفی دیں۔

 تفصیلات کے مطابق   مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج چیف جسٹس اطہر من اللہ کا بڑا فیصلہ آیا ہے، اس فیصلہ کے بعد اکثریت ججز کا فیصلہ مکمل ہوگیا ،اس کے بعد اب چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو عہدے سے مستعفی ہو جانا چاہیے۔جسٹس اطہر من اللہ نے جو فیصلہ دیا ہے وہ عدالتی کارروائی پر سوالیہ نشان ہے،تینوں برادر ججزکے فیصلے سے اتفاق کیا اور اس فیصلے کو مسترد کردیا ہے۔ یہ پٹیشن پہلے ہی 4 تین کے فیصلے سے مسترد ہوچکی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ جو پٹیشن مسترد ہوگئی اس پر تین رکنی بنچ بنایا گیا، جب پٹیشن ہے ہی نہیں تو بنچ کیوں بنا اور فیصلہ کیوں آیا؟سپریم کورٹ کے اکثریت کے 4 ججز نے کہا کہ فل کورٹ بنا دیں۔

 سیاسی جماعتوں نے کہا اس معاملے پر فل کورٹ بنا دیں تاکہ عوام اس فیصلے کو تسلیم کرلے، سیاسی جماعتیں الیکشن سے بھاگتی نہیں ہیں، یہ معاملہ الیکشن کا نہیں رہا ہے بنچ فکسنگ کا معاملہ بن گیا ہے،اطہر من اللہ نے اس فیصلے پر سوال اٹھائے ہیں ، اس کیس کا ایک سیاسی پہلو اور ایک عدالتی پہلو ہے۔ 

 مریم نواز نے مزید کہا کہ سوال اٹھتے ہیں عدالتی سہولت کاری کیوں؟ کیوں ججز نے اس معاملے سے خود کو الگ کرلیا ہے؟ عدالتی اور آئینی تاریخ میں ایسا فیصلہ نہیں ہوا، 3رکنی بنچ میں جسٹس اعجاز الاحسن جو متنازعہ جج ہیں انہیں بیٹھا دیا جاتا ہے، آئینی بحران کا جنم اگر سپریم کورٹ سے ہو تو اسکے فیصلے پر کون اعتماد کرے گا؟۔

Bilal Arshad

Content Writer