ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان نئی مشکل میں پھنس گئے

عمران خان نئی مشکل میں پھنس گئے
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play


(مانیٹرنگ ڈیسک)  چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔

سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف عسکری اداروں کے افسران کے خلاف بات کرنے پر تھانہ رمنا میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف ایف آئی آر 6 اپریل کو درج کی گئی جس میں کہا گیا ہےکہ عمران خان نے اپنی تقریرمیں فوجی افسران کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے، انہوں نے فوجی افسران اوران کے اہلخانہ کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا۔

سابق وزیراعظم کے خلاف ایف آئی آر مجسٹریٹ منظور احمد کی مدعیت میں درج کی گئی ہے۔