گلوکار عاصم اظہر کو یوٹیوب کا گولڈن بٹن مل گیا

گلوکار عاصم اظہر کو یوٹیوب کا گولڈن بٹن مل گیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی) گلوکار عاصم اظہر کو یوٹیوب کی جانب سے گولڈن بٹن مل گیا ۔
 گلوکار و اداکار عاصم اظہر کے ویڈیو اپلوڈنگ ایپ یوٹیوب پر 1.11 ملین سبسکرائبرز ہیں جس کے بعد مقبول ترین سرچ انجن گوگل کی ملکیتی ویڈیو سائٹ یوٹیوب کی جانب سے اُنہیں گولڈن پلے بٹن دیا گیا ہے.

عاصم اظہر نے یہ خوشخبری انسٹاگرام پر شیئر کی ہے, عاصم اظہر نے متعدد تصویریں شیئر کی ہیں جن میں اُنہیں انتہائی خوش اور اُن کی والدہ کو یہ گولڈن بٹن تھامے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے, عاصم اظہر کا اس پوسٹ میں شکر ادا کرتے ہوئے لکھنا ہے کہ یہ ہفتہ اُن کے لیے حیران کن رہا۔

واضح رہے کہ گولڈن پلے بٹن یوٹیوب کی جانب سے دس لاکھ سے زائد سبسکرائبرز رکھنے والے یوٹیوب چینلز کو دیا جاتا ہے، یہ یوٹیوب کی جانب سے ایک اعزاز ہوتا ہے۔