الیکشن کی بازگشت، عمران خان نے بڑا اعلان کردیا

الیکشن کی بازگشت، عمران خان نے بڑا اعلان کردیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)  پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے عیدالفطر کے بعد انتخابی جلسے شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز عمران خان سے پارٹی کے صدر اورسابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے ملاقات کی جس میں  پنجاب میں پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم پر مشاورت اور سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ عوامی سمندر نے امپورٹڈ حکمرانوں کو دن میں تارے دکھا دیے ہیں،حکومت جتنا مرضی رو دھو لے الیکشن ہر صورت ہو کر رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ غیر آئینی قرار داد لانے والوں کے خلاف نا اہلی ریفرنس داخل کر رہے ہیں، عوام عدلیہ کے تحفظ ،آئین کی سر بلندی کیلئے سڑکوں پر نکلنے کو  تیار رہیں، عیدالفطر کے بعد انتخابی جلسوں کا آغاز کر رہا ہوں۔

دوسری جانب چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ غیر آئینی قرار دادیں سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد نہیں روک سکتیں،الیکشن کمیشن نے عدالتی حکم پر عملدر آمد شروع کر کے عقلمندی کا ثبوت دیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی بھلائی اسی میں ہے کہ ہٹ دھرمی ،غیر آئینی روش ترک کر دے، نوازشریف لندن میں بیٹھ کر بانی متحدہ کے نقش قدم پر چل پڑے ہیں جبکہ  مریم نواز، رانا ثنا اور وزیرقانون نے حکومت اور پی ڈی ایم کو بند گلی میں دھکیل دیا ہے۔