ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

متحدہ اپوزیشن نےسیاسی صورتحال پر سخت ردعمل دینے کا فیصلہ کرلیا

متحدہ اپوزیشن نےسیاسی صورتحال پر سخت ردعمل دینے کا فیصلہ کرلیا
کیپشن: Opposition Take Step Against Govt
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: متحدہ اپوزیشن کی جانب سے موجودہ سیاسی صورتحال پر سخت ردعمل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق    متحدہ اپوزیشن کی جانب سے سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کی بجائے سڑکوں پر آنے پر غور کیا جارہا ہے۔

اس حوالے سے سابق صدر آصف علی زرداری نے تجاویز پیش کی ہیں جس کے مطابق حکومت کے خلاف مرحلہ وار کام کیا جائیگا جس پر اپوزیشن رہنماؤں نے اتفاق کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں صوبائی سطح پر بھرپور عوامی احتجاج کا آغاز کیا جائے گا جس ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کا مطالبہ کیا جائے اور وزیراعظم کو بھی غیر آئینی اقدام کا ذمےدار قرار دیا جائے۔

تجویز کے مطابق متحدہ اپوزیشن عوام کو یہ متبادل بیانیہ دے کہ حکومتِ غیر آئینی اقدام کی مرتکب ہوئی ہے۔دوسرے مرحلے میں اسلام آباد کی جانب پورے پاکستان سے عوام کو اکٹھا کیا جائے گا۔

دوسری جانب متحدہ اپوزیشن نے موجودہ صورتحال سے نکلنے کے لیے گرینڈ اجلاس طلب کرنے کا بھی فیصلہ کر لیا گیا ہے جو کہ ممکنہ طور پر رواں ہفتے ہوگا۔

گرینڈ اجلاس میں سڑکوں پر آنے اور حکومت کے خلاف جارحانہ حکمت عملی پر غور ہوگا جس میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف خطاب بھی کریں گے۔