سٹی42:مہنگائی سے ستائی عوام پر بجلی بم گرا دیا گیا نیپرا نے فروری کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 64 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سی پی پی اے -جی نے 0.6573 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔ اتھارٹی نے 30مارچ 2021 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی ۔ نوٹیفیکیشن کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا۔ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا بجلی مہنگی ہونے سے عوام پر 4 ارب 40 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔