کرونا وائرس کے خدشات، پنجاب بار کونسل متاثرہ وکلاء کا سہارا بن گئی

 کرونا وائرس کے خدشات، پنجاب بار کونسل متاثرہ وکلاء کا سہارا بن گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) کرونا وائرس کے خدشات پنجاب بار کونسل کا بڑا اقدام، متاثرہ وکلاء کی مالی معاونت کے لیے تین کروڑ روپےتیس لاکھ روپے کے فنڈز مختص کردئیے ،متاثرہ وکلاء میں دس دس ہزار روپے کی رقم تقسیم کرنے کے لئے لائمہ عمل بھی مرتب کرلیاگیا۔
چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار جمیل اصغر بھٹی اور وائس چئرمین کی زیرصدارت کورونا وئرس خدشات سے متاثرہ وکلاء کی مالی معاونت پر غور کے لئے ہونے والے اجلاس میں کیا گیا ۔ چئیرمین ایگزیکٹو کمیٹی ہنجاب بار کونسل جمیل اصغر بھٹی نے سٹی فوورٹی ٹو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس خدشات کے باعث عدالتوں میں عام کیسز کی سماعت نہیں ہورہی جس سے سینکڑوں نوجوان اور بزرگ وکلاء کی ہریکٹس متاثر ہورہی ہے ۔

پنجاب بار کونسل نے متاثر ہونے والے وکلاء کی مالی امداد کے لئے تین کروڑ تیس لاکھ روپے کی رقم مختص کی ہے۔ لاہور شہر مستحق وکلاء کے لئے سب سے زیادہ رقم پندرہ لاکھ روہے مختص کی گئی ہے۔ ہرڈویزنل ہیڈ کوارٹرز کے لئےپانچ لاکھ اور ہر ضلع کے لئے چار لاکھ مختص کئے گئے ہیں۔

چئیرمین ایگزیکٹو کمیٹی جمیل اصغر بھٹی کا کہنا ہے کہ ہر ضلع کی سطح پر وکلاء سے درخواستیں وصول کریں گے۔ممبر پنجاب بار ،، مقامی بار ایسوسی ایشن کا صدر اورسیکرٹری کی تصدیق کے بعد متاثرہ وکلاء کو فنڈز دیں گے۔ تین ہزار کے قریب وکلاء کو مالی معاونت فراہم کریں گے۔

اگر کسی ضلع میں درخواست دینے والے وکلاء کی تعداد زیادہ ہوئی تو قرعہ اندازی کرلیں گے۔جمیل اصغر بھٹی کا مزید کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے موجود ہ حالات میں متاثرہ وکلاء کو اکیلا نہیں چھوڑ سکتے ۔  کیسز نہ لگنے کی وجہ سے متاثرہ وکلاء کی ہر ممکن مالی معاونت کریں گے ۔

Malik Sultan Awan

Content Writer