ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاک ڈاؤن کے باوجود شہریوں نے زندگی کی گاڑی کا پہیہ رواں دواں کرلیا

 لاک ڈاؤن کے باوجود شہریوں نے زندگی کی گاڑی کا پہیہ رواں دواں کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری: کورونا وائرس کے باعث ہونے والے لاک ڈاؤن کے باوجود شہریوں نے زندگی کی گاڑی کا پہیہ رواں دواں کرلیا۔
 شہر میں کورونا وائرس کے باعث ہونے والے جزوی لاک ڈاؤن کے باجود شہرہوں نے احتیاط کے ساتھ ساتھ زندگی کی گاڑی کا پہیہ بھی رواں دواں کرلیا ہے، شہر کی اہم شاہراوں پر پولیس، رینجرز اور ٹریفک پولیس کی جانب سے دو سو دو مقامات پر ناکہ بندی کی گئی جہاں موٹرسائیکل پر ڈبل سواروں کے خلاف کارروائی بھی کی جاری رہی ہے تو وہیں پولیس شہریوں کو وارننگ دے رہی ہےاور بلاجواز گھروں سے باہر نہ نکلنے کی تاکید کی جا رہی ہے۔

پولیس نے لاک ڈاؤن کے دوران دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر 1445 مقدمات بھی درج کئے اور 3200 سے زائد افراد سے گھروں سے غیر ضروری نہ نکلنے کے شورٹی بانڈز بھی لے رکھے ہیں۔  

دوسری جانب  آئی جی آفس کی جانب سے چودہ نکات پر مشتمل ایس او پیز جاری کیے گئے ہیں جس کے مطابق ریڈ پر بیلٹ پروف جیکٹس کے بغیر جانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے, اسی طرح ریڈ پر جانے سے پہلے افسران کی اجازت لینا لازمی قرار دے دیا گیا جبکہ ایک ضلع سے دوسرے ضلع میں جانے کے لیے ایس ایس پی یاڈی پی او  کی اجازت لینا لازمی قرار دے دیا گیا۔

ایس او پیز کے مطابق ریڈ پر جانے سے پلے روزنامچہ میں گاڑی کے نمبر اور اسلحہ کی تفصیلات لکھنا بھی لازمی قرار دے یا گیا اور ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے پر کامیابی کی صورت میں بھی ایس پی ، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کے خلاف کاروائی کی جائے گی.

واضح رہے کہ ملک بھر میں لاک ڈاون کے باعث بھی جرائم کا سلسلہ جاری ہے,شہر میں 200 کے قریب ناکوں کے باوجود لوٹ مار کا سلسلہ جاری ہے،ایک طرف  کورونا وائرس کے شہریوں پر پے درپے حملے تو دوسری جانب ڈاکووں کا خوف، شہریوں نے اعلیٰ حکام سے پورزور اپیل کی ہے کہ سکیورٹی ادارے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جامع اقدامات کریں تاکہ شہری سکون کی زندگی بسر کر سکیں۔

Shazia Bashir

Content Writer