ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومتی دعوے ٹھس، گرمی آتے ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ کا جن پھر بے قابو ہوگیا

حکومتی دعوے ٹھس، گرمی آتے ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ کا جن پھر بے قابو ہوگیا
کیپشن: City42 - Loadshedding
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (شاہد ندیم سپرا) گرمی آتے ہی حکومت کے بجلی لوڈ شیڈنگ خاتمے کے دعوے ہوا ہوگئے، گرمی اور بجلی لوڈشیڈنگ کا بندھن نہ جانے کب ٹوٹے گا۔ اس سال بھی عوام گرمی کے ساتھ لوڈشیڈنگ کا دوہرا عذاب جھیلنے کیلئے تیار ہوجائیں کیونکہ ابھی صرف گرمی کی ہلکی سی لہر آئی ہے اور لوڈشیڈنگ کا جن بوتل سے باہر آگیا۔ 

گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی شہر کے مضافاتی علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دوارنیہ6 گھنٹے تک پہنچ گیا۔ مکسڈ فیڈرز پر 2گھنٹے بعد ایک گھنٹہ کی لوڈشیڈنگ کا پیکج لگ گیا ۔ جس سے عوام کا جینا دوبھر ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق مکسڈ فیڈرز پر چھوٹی انڈسٹری کو بند کرنے کیساتھ ساتھ گھریلو صارفین بھی متاثر ہورہے ہیں۔ ہائی لاسز فیڈرز پر بھی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ4 سے 6گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔ لیسکو کی طلب2675جبکہ سپلائی3ہزارمیگاواٹ ہے۔اس طرح شارٹ فال375 میگا واٹ تک پہنچ گیا ہے۔