ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل میں یوم دفاع و شہدا کی تقریب، پاکستانی سفیر کا شہداء و غازیوں کو خراج تحسین 

 کابل میں یوم دفاع و شہدا کی تقریب، پاکستانی سفیر کا شہداء و غازیوں کو خراج تحسین 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پاکستان کا یوم دفاع و شہدا کابل میں پاکستانی سفارتخانے میں قومی جوش و جذبے اور وقار کے ساتھ منایا گیا۔ تقریب کی صدارت افغانستان میں پاکستان کے سفیر عبیدالرحمان نظامانی نے کی۔ تقریب میں سفارتخانے کے افسران و عملے سمیت افغانستان میں مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر پاکستانی سفیر عبیدالرحمان نظامانی نے پاکستان کی مسلح افواج کے شہداء اور غازیوں کی بے مثال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہداء اور غازیوں کی جرات، غیرت اور حب الوطنی قومی شعور میں رچی بسی ہے۔عبیدالرحمان نظامانی نے کہا کہ 6 ستمبر 1965 کو مسلح افواج اور پاکستانی عوام نے اتحاد، ایمان اور عزم کا مظاہرہ کیا، یہی جذبہ بنیان المرصوص اور معرکہ حق کی کامیابی کے دوران ایک بار پھر سامنے آیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج اور عوام نے متزلزل اتحاد اور یکجہتی کی سنہری مثال قائم کی۔

پاکستانی سفیر نے خطے کے نیٹ سیکیورٹی فراہم کنندہ کے طور پر پاکستان کی بڑھتی ہوئی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ روایتی اور غیر روایتی خطرات کے خلاف ہمہ جہت پیش بندی اور مثبت سفارت کاری کے لیے پاکستان کی انتھک کاوشیں ملک کی بڑھتی ہوئی اہمیت کا ثبوت ہیں۔ تقریب کے دوران صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم محمد شہباز شریف اور نائب وزیراعظم کے پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔اس موقع پر یوم دفاع و شہدا کے حوالے سے خصوصی دستاویزی فلم بھی پیش کی گئی۔