ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کی نیپال کیلئے 100 ٹن انسانی امداد روانہ، سیلاب و لینڈ سلائیڈنگ متاثرین کیلئے سامان شامل

پاکستان کی نیپال کیلئے 100 ٹن انسانی امداد روانہ، سیلاب و لینڈ سلائیڈنگ متاثرین کیلئے سامان شامل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پاکستان نے نیپال میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ افراد کیلئے 100 ٹن انسانی امداد روانہ کردی۔

ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر نیپال کیلئے انسانی امداد بھجوائی گئی، امدادی سامان خصوصی چارٹرڈ پرواز کے ذریعے اسلام آباد سے کھٹمنڈو روانہ کیا گیا ترجمان کے مطابق امدادی کھیپ میں خیمے، کمبل، میٹس، حفظان صحت کی کٹس اور ادویات شامل ہیں، جبکہ امدادی سرگرمیوں کو نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے مربوط کیا۔

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر امدادی سامان روانگی کی تقریب بھی منعقد ہوئی، جس میں وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی تقریب میں پاکستان میں نیپال کے سفیر جبکہ دفتر خارجہ اور این ڈی ایم اے کے اعلیٰ حکام بھی شریک ہوئے۔

سجاد حیدر خان نے کہا کہ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں نیپال کی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ نے بھارت میں مسلمانوں کے منظم استحصال کا عالمی برادری سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی حکام کی سرپرستی میں مسلمانوں کی عبادت گاہوں کی بے حرمتی اور مسماری جاری ہے، بھارتی حکام کو اقلیتوں، خصوصاً مسلمانوں کی مذہبی آزادی اور ثقافتی ورثے کے خلاف اقدامات پر جوابدہ بنایا جائے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ تمام اقلیتوں کی مذہبی آزادی اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔