سٹی 42 : آج رات کے موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔
پیر کے روزموسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم شام /رات میں گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے ۔ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور خشک جبکہ بعدازدوپہر مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم شام /رات میں دیر ،سوات، چترال، کوہستان اور بٹگرام میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم مری، گلیات اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ بونداباندی کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہو اؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے، جبکہ کشمیر میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کا امکان ہے۔