ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یوم دفاع پر پی ایچ اے کا شاہراہوں پر خوبصورت کٹ آؤٹس کے ذریعے خراج تحسین

یوم دفاع پر پی ایچ اے کا شاہراہوں پر خوبصورت کٹ آؤٹس کے ذریعے خراج تحسین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: یوم دفاع کے موقع پر پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ( پی ایچ اے) نے دفاع وطن کے ہیروز کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے شہر کی اہم شاہراہوں پر خوبصورت کٹ آؤٹس آویزاں کردیئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر لبرٹی، مال روڈ، مین بلیوارڈ گلبرگ سمیت اہم شاہراہوں پر کٹ آؤٹس نصب کیے گئے ہیں کٹ آؤٹس میں چیف آف ڈیفنس فورسز، فضائیہ اور نیوی کے سربراہان جبکہ شہداء کی تصاویر بھی شامل ہیں۔

دفاع وطن کیلئے استعمال ہونے والے لڑاکا طیاروں اور ٹینکوں کے ماڈلز بھی کٹ آؤٹس میں شامل کیے گئے ہیں اس کے علاوہ ایس ایم ڈیز پر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ویڈیوز بھی شیئر کی جارہی ہیں۔