ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یوم دفاع؛مزارقائدپرتبدیلی گارڈز کی پروقار تقریب

یوم دفاع؛مزارقائدپرتبدیلی گارڈز کی پروقار تقریب
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:یوم دفاع کے موقع پربابائے قوم کے مزار پر تبدیلی گارڈز کی پروقار تقریب منعقدہوئی جس میں چاق و چوبند دستے نے شاندار پریڈ کا مظاہرہ کیا۔
منفرد انداز میں قائداعظم محمد علی جناح کو خراجِ عقیدت پیش کیاگیا،پاکستان ایئر فورس اکیڈمی اصغر خان کے کیڈٹس نے بابائے قوم کے مزار پر گارڈز کے فرائض سنبھالے،پاک فضائیہ کا دستہ72 کیڈٹس پر مشتمل ہے جن میں 64 مرد اور 8خواتین کیڈٹس شامل ہیں۔
مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل حسن فیصل نے مزار پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی،اس موقع پرملکی سلامتی و ترقی کیلئے خصوصی دعا کی گئی،مہمانوں کی کتاب میں تاثرات درج کیے۔

تقریب سے خطاب میں ایئروائس مارشل نے کہاکہ فضائی حدود کا دفاع پاک فضائیہ کے مضبوط ہاتھوں میں ہے،جارحیت کا جواب کب کہاں کس انداز میں دینا ہے فیصلہ پاکستان کرےگا۔
پاک فضائیہ کے کیڈٹس کی جانب سے گارڈز کے فرائض سنبھالنے کی تقریب یومِ دفاع کے موقع پر بابائے قوم کو خراجِ عقیدت پیش کرنے اور قومی جذبے کی تجدید کا منفرد اظہار ہے۔