ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  زخمی سٹوڈنٹ سینے میں پیوست چاق کے ساتھ تھانے پہنچ گیا

Stabbed, Student stabbed, Delhi crime scene, City42, Pahar Ganj Police, Aram Bagh Delhi
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  سکول کے سٹوڈنٹس نے ساتھی سٹوڈنٹ کو چاقو مار دیا اور زخمی سٹوڈنٹ سینے میں پیوست چاقو کے ساتھ تھانے پہنچ گیا۔ 

دہلی کی کئی میڈیا آؤٹ لیٹس مین یہ خبر رپورٹ ہوئی ہے کہ 4 ستمبر  کو دہلی کے پہاڑ گنج علاقے میں ایک ہائی اسکول کے باہر  پندرہ سالہ سٹوڈنٹ کو اس کے ساتھ سٹوڈنٹس نے چھری سے وار کر کے زخمی کر دیا۔  چھری اس کے سینے میں پیوست ہو گئی۔ شدید زخمی ہونے کے باوجود، وہ مدد لینے کے لیےخود چل کر  قریبی پہاڑ گنج پولیس اسٹیشن چلا گیا۔
 پولیس اہلکار اس زخمی طالب علم کو فوری طور پر کلاوتی سرن اسپتال لے گئے۔ وہاں فوری طبی امداد کے بعد اسے بعد آر ایم ایل اسپتال ریفر کیا گیا، جہاں چاقو کو بحفاظت نکال لیا گیا اور اس کی جان بچ گئی۔

دہلی کی پہاڑ گنج پولیس کے مطابق پندرہ سالہ سٹوڈنت پر حملہ انتقامی کارروائی سے کیا گیا۔ تقریباً 10-15 دن پہلے، ایک ملزم لڑکےپر حملہ کیا گیا تھا اور اس نے پندرہ سالہ زخمی پر ملوث ہونے کا شبہ کیا تھا۔ چنانچہ، اس نے اور اس کے دو ساتھیوں نے سکول کے قریب لڑکے کو روکا  اور اسے چاقو مار دیا۔  ایک نے اسے پکڑا ہوا تھا اور دوسرے نے بیئر کی ٹوٹی ہوئی بوتل سے بھی اس پر حملہ کیا۔
پولیس نے بھارتیہ نیا سنہتا اور آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ مقامی انٹیلی جنس اور فوری کارروائی کا استعمال کرتے ہوئے، تینوں نابالغ ملزموں (15 اور 16 سال کی عمر) کو دہلی کے آرام باغ کے علاقے سے گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا گیا۔ چاقو اور ٹوٹی ہوئی بوتل قبضے میں لے لی گئی۔