سٹی42: 60 کروڑ روپے کے فراڈ کیس میں ملوث اداکارہ کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔اداکارہ کے شوہر کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل ہو گیا۔
پڑوسی ملک بھارت میں اکنامک افیئرز ونگ نے اداکارہ شلپا شیٹی اور ان کے شوہر پر ساٹھ کروڑ روپے کے فراڈ کا مقدمہ درج کرکے امیگریشن حکام کو بھی اطلاع دے دی ہے تاکہ اس مشہور جوڑے کو بیرون ملک جانے سے روکا جاسکے
بالی ووڈ کی سپر سٹار اداکارہ شلپا شیٹی اور ان کے شوہر راج کندرا ساٹھ کروڑ روپے مالیت کے مالیاتی اسکینڈل میں ملوث پائے گئے ہیں۔ تحقیقات کچھ آگے بڑھتے ہی دونوں میاں بیوی پھنس گئے۔
ممبئی پولیس نے 60 کروڑ روپے کی مبینہ دھوکا دہی کے کیس میں راج کندرا کے خلاف ’لُک آؤٹ نوٹس‘ جاری کردیا ہے تاکہ وہ ملک سے باہر نہ جاسکیں۔
واقعہ کچھ یوں ہے کہ ممبئی شہر میں ایک کاروباری شخصیت دیپک کوٹھاری نے پولیس کو شکایت درج کرائی تھی کہ شلپا شیٹی اور راج کندرا نے ان کے ساتھ بھاری مالیت کی دھوکا دہی کی ہے۔ یہ معاملہ شلپا اور ان کے شوہر کی کمپنی "بیسٹ ڈیل ٹی وی پرائیویٹ لمیٹڈ " سے جڑا ہوا ہے۔
شلپا اور ان کے شوہر نے دیپک کوٹھاری سے قرض لیا اور پھر اسے کوٹھاری کی طرف سے انویسٹمنٹ ظاہر کر کے کوٹھاری کو ماہانہ منافع دینے کا وعدہ کیا۔ کوٹھاری کا قرض واپس کرنے کی بجائے اسے انویسٹمنٹ مین بدل کر منافع دینے کا یہارینجمنٹ 2015 میں کیا لیکن تب سے 2023 تک شلپا اور ان کے شوہر نے انویسٹر کو کچھ بھ یواپس نہین دیا۔ اس کے برعکس انہوں نے آٹھ برسوں میں اس رقم کو کاروبار پر استعمال کرنے کے بجائے ذاتی اخراجات پر خرچ کردیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کمپنی 2016 میں مالی مشکلات کا شکار ہوئی تو شلپا شیٹی نے ڈائریکٹر کی پوزیشن سےاستعفیٰ دے دیا۔ اور بعد میں یہ کمپنی دیوالیہ ہی ہوگئی۔
اب کوٹھاری شکایت لے کر پولیس تک چلے گئے ہیں اور اکنامک افیئرز ونگ نے مقدمہ درج کرکے امیگریشن حکام کو بھی اطلاع دے دی ہے تاکہ جوڑے کو بیرون ملک جانے سے روکا جاسکے۔
شلپا شیٹی اور راج کندرا کے وکیل نے کہا کہ یہ خالصتاً ایک پرانا کاروباری تنازع ہے جس کا کوئی فوجداری پہلو نہیں بنتا، بلکہ یہ معاملہ سول نوعیت کا ہے۔