ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یووراج سنگھ کے والد یوگراج سنگھ کےدھونی، کوہلی سمیت ساتھی کھلاڑیوں پر سنگین الزامات عائد

یووراج سنگھ کے والد یوگراج سنگھ کےدھونی، کوہلی سمیت ساتھی کھلاڑیوں پر سنگین الزامات عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  سابق بھارتی کرکٹر یووراج سنگھ کے والد یوگراج سنگھ نے ایک بار پھر اپنے بیٹے کے سابق ساتھی کھلاڑیوں پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویرات کوہلی، ایم ایس دھونی سمیت بیشتر کھلاڑی "پیٹھ میں چھرا گھونپنے والے" تھے۔

اپنے حالیہ انٹرویو میں یوگراج سنگھ نے کہا کہ صرف سچن ٹنڈولکر ہی وہ واحد کھلاڑی تھے جو یووراج کے سچے دوست ثابت ہوئے، باقی سب اس کے خلاف تھے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ یووراج ایک قدرتی صلاحیتوں والا عظیم کھلاڑی تھا، اور دیگر کھلاڑی خصوصاً دھونی اس بات سے خائف تھے کہ یووراج کہیں ان کی جگہ نہ لے لے۔ ان کے بقول، "یہ سب صرف اپنی کرسی بچانے کی فکر میں تھے۔"

یوگراج سنگھ نے کہا کہ شہرت اور کامیابی کی دنیا میں سچے دوست نہیں ہوتے، اور یووراج کو نیچا دکھانے کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ یووراج کو جلد ریٹائرمنٹ پر مجبور کیا گیا۔

واضح رہے کہ یوگراج سنگھ ماضی میں بھی اپنے بیٹے کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ اور ٹیم میں مقام کے حوالے سے دھونی اور دیگر کھلاڑیوں پر تنقید کرتے رہے ہیں۔